نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں شوہر نے کمرے کا پنکھا بند کرنے پر بیوی کو طلاق دیدی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مہارشٹرا میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کو پنکھا بند کرنے پر تین طلاقیں دے دیں۔ بیوی کا کہنا تھا میرے شوہر نے مجھ سے کچھ پوچھنا تھا، جس کمرے میں شوہر لیٹا ہوا تھا وہاں پنکھے کی آواز بہت زیادہ تھی، مجھے لگا کہ وہ میری آواز نہیں سن پا رہا اس لیے پنکھا بند کر دیا جس پر وہ غصے میں آگیا اور ایک ہمسائے کو بلا لایا اور پھر اس نے ہمسائے اور میری بیٹی کو گواہ بنا کر مجھے طلاق دے دی۔