مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ آج پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دینگے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ آج پیر کے روز قومی سلامتی کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے شرکاء کو بریفنگ دیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف بھی بھارتی جاسوس کل بھوشن جادو کے معاملہ پر پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دے چکے ہیں۔ مشیر خارجہ اور اٹارنی جنرل ایک بار پھر عالمی عدالت انصاف میں کل بھوشن جادو کیس کی تازہ پیشرفت اور پاکستان کی تیاریوں کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...