راولپنڈی (آن لائن) انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے اٹلی جانے والے مسافر سے دو کلو ایک سو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ اے این ایف حکام کے مطابق چکوال سے تعلق رکھنے والے مسافر غلام عباس کے ہینڈ بیگ سے امیگریشن کاؤنٹر پر چیکنگ کے دوران ہیروئن برآمد ہوئی۔ مسافر غلام عباس نجی ایئرلائن کیو آر 633 کی پرواز سے دوحا کے راستے اٹلی جانے والے تھے۔ مسافر نے ہیروئن کی موجودگی پر لاعلمی کا اظہار کیا تاہم اے این ایف نے منشیات کی دفعات کے تحت ملزم غلام عباس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے اے این ایف ہیڈکوارٹرز منتقل کردیا۔