لاہور(سٹاف رپورٹر) تھانہ شاہدرہ کے علاقہ میں 30سالہ خاتون پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی، معاملہ مشکوک ہونے پر پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔ تھانہ شاہدرہ کے علاقہ جیاموسیٰ کی خاتون 30سالہ نفیسہ بی بی گھر میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ متوفیہ کے شوہر نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ خاتون نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھائی جس سے اسکی موت ہوئی ہے متوفیہ ایک بچے کی ماں تھی۔