ساہیوال (نامہ نگار) یکم رمضان المبارک کو قادر آباد کول فائر پاور پلانٹ کے دوسرے 660میگاواٹ کے یونٹ نے گزشتہ روز صبح 8بجے پیداوار شروع کر دی اس پیداواری یونٹ سے آزمائشی بنیادوں پر 24گھنٹے بجلی کی پیداوار جاری رہے گی۔ ہفتہ کے بعد آزمائشی مدت پوری ہونے پر قومی گرڈ میں 660میگا واٹ بجلی کی پیداوار شامل کر دی جائیگی جس سے قادر آباد کول فائر پاور پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 1320میگا وواٹ مکمل ہو جائیگی۔ چینی انجینئروں کی ٹیم 660میگا وواٹ کے پیداواری سیکنڈ یونٹ کی آزمائشی پیداوار کی مانیٹرنگ خود کر رہے ہیں اور چین سے تربیت یافتہ پاکستانی انجینئروں نے قادر آباد کول پاور پلانٹ کی تعمیر میں بھر پور حصہ لیا اور پاکستانی انجینئروں کی ٹیم نے آزمائشی پیداوار بڑی کامیابی سے شروع کی ہے۔ 660میگا واٹ بجلی کی قومی گرڈ میں شامل ہونے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے شارٹ فال میں مزید کمی آئیگی۔