سیالکوٹ (آئی این پی) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے پشاور میں گرڈ سٹیشن پر قبضہ کرنے والے سارے بجلی چور تھے ، چاہے جتنے بھی جلوس نکالیں بجلی چوری کرنیوالے علاقوں میں بجلی نہیں دیں گے۔ ایک سیاسی جماعت اور صوبائی حکومت بجلی چوروں کی سرپرستی کر رہی ہے ، نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا رات 2 بجے تک مارکیٹیں کھلی رہنا کوئی طریقہ کار نہیں، بچت رجحان سے بجلی کے بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے۔