حیدرآباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کا نظام دیگر صوبوں سے بہتر ہے۔ اے ڈی خواجہ ہمارے لئے کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔ اے ڈی خواجہ کو ہٹانا یا نہ ہٹانا عدالت کی صوابدید ہے۔ اے ڈی خواجہ کی تعیناتی سے پہلے امن و امان کی صورتحال بہتر تھی۔ کارکردگی نہ دکھانے والا پولیس افسر گھر جائیگا، مجھے سندھ میں امن و امان کا ٹاسک ملا ہے۔