صفدر آباد: 7 سالہ بچے کے 3 قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک، سرغنہ ماموں نکلا

صفدر آباد+ پھلروان چوک + شیخوپورہ (نامہ نگاران) صفدرآباد کے 7 سالہ فیضان کے قاتلوں سے پولیس مقابلہ، قاتل حقیقی ماموں نکلا۔ تینوں قاتل ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ ملزم رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔ آر پی او شیخوپورہ،ڈی پی او شیخوپورہ نے پولیس مقابلہ میں حصہ لینے والی ٹیم کو خصوصی شاباش دی۔پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیئے بھجوادیں۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل محلہ سعید نگر کے جمیل رحمانی کے 7سالہ اکلوتے بیٹے فیضان کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک دی تھی۔ تھانہ صفدرآباد میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔بعد ازاں پولیس نے تفتیش کے بعد تین ملزمان آصف، جاوید، ثقلین وغیرہ کو نامزد کر دیا۔ ملزم آصف کمسن مقتول فیضان کا حقیقی ماموں ہے۔ اس نے ہی اپنے ساتھیوںکے ساتھ مل کر فیضان کے قتل کی پلاننگ کی تھی۔ گذشتہ شب ہومی سائیڈ انچارج رشید احمد سب انسپکٹر کو اطلاع ملی کہ فیضان کے قاتل نواحی علاقہ گوبند گڑھ کے قریب موجود ہیں۔ جس پر رشید احمد سب انسپکٹر پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچا تو ملزمان نے پولیس کی گاڑی دیکھ کر فائرنگ کردی۔ ملازمین نے مشکل سے جانیں بچائیں،رشید احمد نے وائرلیس پر اطلاع دی تو ایس ایچ او تھانہ سید وجیہہ الحسن شاہ پولیس کی بھاری نفری لے کر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔فائرنگ بند ہوئی تو پولیس نے سرچ لائٹ کے ذریعے تین افراد کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال لے جانے کی کوشش کی مگر تینوں موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ہلاک ہونے والے تینوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ بعدازاں شناخت پر آصف، جاوید، ثقلین مقتول فیضان کے قاتل نکلے۔ملزم آصف مقتول فیضان کا حقیقی ماموں تھا۔جس نے جائیداد کی خاطر حقیقی بھانجے کو قتل کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...