”حضرت فاطمتہ الزہراؓ کی حیات دختران اسلام کے لئے نصاب نجات ہے“

May 29, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے قائدین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی،میاں ولید احمد شرقپوری،پیر سید نوید الحسن مشہدی،میاں تنویر احمدکوٹلوی ،انجینئیر ثروت اعجاز قادری،علامہ عبدالرشیداویسی ،صاحبزادہ حامد رضا سیالکوٹی ، صاحبزادہ سردار احمد رضا رضوی، پیر سید خرم ریاض شاہ رضوی نے اپنے مشترکہ بیان میں حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے سر براہ اورتحریک صراطِ مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمداشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی کتاب حیات دختران اسلام کیلئے نصاب نجات ہے۔ خاتون جنت نے خواتین اسلام کی دارین میں فلاح و بہبود کا عملی نمونہ پیش کیا۔آپکی عقیدت و احترام سے انسان کو اللہ تعالیٰ اور سرور کائنات ﷺ کا قرب نصیب ہوتا ہے۔ خاتم الانبیاءحضرت محمد مصطفیﷺ کی شہزادی ہونے، حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زوجہ ہونے ، حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہماکی ماں ہونے کے لحاظ سے ان کا مقام و مرتبہ پوری کائنات میں منفرد ہے۔ آپ کے گلشن کے حَسین پھول قیامت تک دماغوں کو معطر کرتے رہیں گے۔ 

مزیدخبریں