راجستھان:4سکھوں پر سرعام تشدد کرنے والے سرپنچ سمیت6ہندو غنڈے گرفتار

May 29, 2017

اجمیر(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست راجستھان کی پولیس4سکھوں پر انتہا پسند ہندوئوں کے سرعام تشدد کے معاملے پر بالآخر حرکت میں آگئی۔ ضلع الوار کے گائوں چنیپورہ کے سر پنچ رام دیو سنگھ سمیت 6غنڈوں کو گرفتار کرکے ایک ماہ پرانے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ نے راجستھان کی ہم منصب وسوندرا راجے کو گزشتہ روز فون کرکے سکھوں نرمل سنگھ، کلدیپ سنگھ، ملکیت سنگھ اور ہرپال سنگھ پر تشدد کرنیوالوں کیخلاف کارروائی پر زور دیا تھا۔ یہ چاروں سکھ گوردوارے کیلئے چندے کے طور پر راشن اکٹھا کر رہے تھے جب ان پر حملہ ہوا۔

مزیدخبریں