بھارتی آرمی چیف نے کشمیریوں کے فوج پر پتھرا¶ کو ”پراکسی وار“ قرار دیدیا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں پر پتھرا¶ کو پراکسی وار قرار دیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے فوجی سربراہ نے کہا ہے کہ پراکسی ایک ”ڈرٹی وار“ ہے۔ بھارتی فوج کے سربراہ نے کشمیری نوجوانوں کے بھارتی فوجیوں پر پتھرا¶ سے جھنجھلا کر کہا کہ ”ہمارا دشمن اب اس پراکسی کے وار کے ذریعہ ہمارے سامنے آ کر کھڑا ہو گیا ہے۔ اس لئے اس جنگ سے نمٹنے کیلئے نئے اور تخلیقی طریقے اختیار کرنا ہوں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوان کو جیپ پر باندھ کر کشمیریوں کے پتھرا¶ کو روکنے کا جواز پیش کرتے ہوئے بھارتی فوج کے سربراہ نے کہا کہ جب میرے فوجیوں پر پتھرا¶ ہو رہا ہو تو میں انہیں یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ خاموش تماشائی بن جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...