راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ )چیئرمین تحریکِ جوانانِ پاکستان محمد عبداللہ گل نے کہا ہے کہ بھارتی سرکار کشمےرےوں کا قتل عام بند کرے اقوام متحدہ اس موقع پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اپنے مرکزی افس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ان بارہ کشمیریوں کے قتلِ عام کی شدید مزمت کرتے ہیںمودی سرکار کشمیریوں کی نسل کشی کر کے یہ ظاہر کر رہی ہے شاید بھارت اس ظلم سے کشمیر کی استصوبِ رائے کی تحریک کو دبا دے گالیکن ایسا ہر گز نہ ہوگا ان بارہ شہیدوں کا خون بھارت میں بسنے والے پچیس کروڑ مسلمانوں کو بیدار کرے گاایسا لگ رہا ہے اقوامِ متحدہ اس ظلم میں برابر کا شریک ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو مشرقی تیمور اور سوڈان کے عیسائیوں کی طرح کشمیر کا مسئلہ بھی حل کر لیتامشرقی تیمور اور سوڈان میں عیسائیوں کی تحریک ایک سال بھی نہیں چلی تھی کہ اقوامِ متحدہ نے ان کو علاقے لے کر دے دیے کشمیر کے حقوق کےلئے اج تک تقریبا ًپانچ لاکھ افراد شہید ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک اقوامِ متحدہ کے کان تک جوں نہیں رینگی کتنی بڑی ناانصافی ہے مسلمانوں کے خلاف بھارتی سرکار کشمیر میں مسلمانوں کا قتلِ عام کر کے وہاں کی اہیت کو تبدیل کرنا چاہتی ہے کہنے میں تو بھارت ایک سیکولر ملک ہے لیکن ہندو اکژیت اپنے مذہبی عقائد کو بروئے کار لا کر اقلیت کے حقوق غضب کرنے کی کوشش بھارت کو مزید تقسیم ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتاکشمیر میں بھارتی افواج کی پرتشدد کاروائیاں ہندوستان کے مسلمانوں کو بیدار کرنے کا باعث بنیں گیںاور کشمیر جیسی بیسوں تحریکیں بھارت میں جنم لیں گی کشمیر میں شہید ہونے والے جوانوں کا خون بوڑے ماں باپ کے آنسوں، نوجوان عورتوں کی عصمتیں اور بچوں کی چیخیں زیادہ دیر تک ہندوستان کے مسلمانوں کو خاموش نہیں رکھ سکتی پاکستان اور پاکستان عوام کشمیریوں کی سفارتی اخلاقی اور سیاسی مدد جاری رکھیں گے۔