خیبر پی کے: لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرے، مالا کنڈ میں واپڈا ہاؤس ، تھانہ نذر آتش، لیویز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 11 زخمی

خیبر پی کے میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ شہریوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع مالاکنڈکی تحصیل درگئی میں مشتعل افراد نے واپڈا ہاﺅس کو ہی آگ لگا دی۔صورت حال قابو سے باہر ہونے پر لیویز اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی۔جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور 11زخمی ہوگئے۔ بعدازاں مظاہرین نے تھانہ بھی نذر آتش کر دیا۔ ادھر چارسدہ کے علاقے عمرزئی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے کے دوران تنگی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو واپڈا آفس کا گھیراﺅکریں گے۔دوسری جانب پشاور میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کی قیادت میں رنگ روڈ پر بڑی تعداد میں لوگوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے پتھر، اینٹوں اور دیگر رکاوٹیں لگا کر سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔ڈنڈا بردار مظاہرین نے سڑک پر ٹائر بھی جلائے۔ گاڑیوں پر پتھراﺅ کیا اور ڈنڈے برسائے۔ بعدازاں مظاہرین منتشر ہوگئے۔ترجمان خیبرپختونخوا حکومت شوکت یوسفزئی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ اگر پیسکو حکام کنڈا اور بجلی چوری کونے والوں کی نشاندہی کرا دیں تو صوبائی حکومت فوری طور پر کارروائی کرے گی اور ایسے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی لیکن پیسکو حکام صرف ہوا میں تیر چلاتے ہیں ادھر ترجمان پیسکو نے بتایا کہ احتجاج کرنے والے مظاہرین کے علاقوں میں 88 فیصد خسارے کا سامنا ہے جس کی وجہ سے 18 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کر رہے تھے لیکن معاملات کو کشیدہ کرنے کی بجائے مذاکرات سے حل کیا جائے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے فضل الٰہی نے کہاکہ تین روز گزر گئے بجلی لوڈشیڈنگ سے مسجدوں میں پانی نہیں آرہا ہمیں گولی مار دیں ‘ جلائیں منظور ہے مگر ہمارے بچوں اور بزرگوں کو لوڈشیڈنگ کرکے نہ جلایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...