کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر رہنماء متوقع امیدوار این اے 249 خواجہ غلام شعیب نے کہا کہ پاکستان کی عوام دوست دشمن کی تمیز رکھتے ہیں۔ دشمن خواہ کتنا ہی اسلحہ و گولہ بارود جمع کرلے اگر وطن عزیز پر بُری نگاہ ڈالی تو عبرتناک سزادیں گے ۔ پاکستان ایک باوقار اور بااعتماد ایٹمی قوت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 20 ویں یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بے شک رقبہ میں اور آبادی میں پاکستان سے بڑا ضرور ہے جبکہ پاکستان بلند حوصلہ ذہانت، بہادری کے عظیم درجات میں بہت آگے اور بڑا ہے۔ وطن کی خدمت اور مضبوطی ہمارا ایمان ہے اور شہادت عظیم ، آرزو۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد محمد نواز شریف سچا اور پکا فرزند وطن ہے اور پاکستانیت پر یقین رکھتا ہے ایٹمی دھماکوں کا تحفہ بھی قوم کو نواز شریف نے دیا۔ عوام باشعور ہے اور بالخصوص ملکی سیاسی حالات و واقعات پر اس کی گہری نظر ہے اور 2018ء کے انتخابات میں اسی عوام کی ووٹوں کی طاقت مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور شہباز شریف کو عزت و کامیابی سے ہمکنار کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹھگوں کا ٹولہ اور ناکام کھلاڑی کسی طور شیروانی اور کرسی کا استعمال نہ کرپائیں گے ۔ پوری قوم آج اپنے عظیم سیاستدانوں اور حوصلہ مند قیادت کو سلام عظیم پیش کرتی ہے ۔ اس موقع پر جوائنٹ سیکریٹری سندھ و متوقع اُمیدوار PS-116 حاجی صالحین تنولی ، محمد جاوید میاں، محمد اسلم خٹک ایڈوکیٹ، محمد عمر بٹ، ایوب جوہری، حبیب الرحمن، طارق خانزادہ، فاروق الیاس ، نعمان ہاشمی، عبدالوحید رزاق، سلیم مزاری، گل فراز خان ، چیئرمینز رفیق خان، محب اللہ خان، وقار تنولی ودیگر عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے ۔