حکمرانوں کی غلطیاں پی آئی اے کوبھگتنا پڑرہی ہیں،ایاز میمن موتی والا

May 29, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی تاجر الاائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہاہے کہ پی آئی اے سمیت ملکی اداروں کو تباہ کرنے والے ملک دشمن اورغدار ہیں ۔افسوس کے ماضی میں حکمرانوں کی جانب سے کی گئی غلطیاں آج پی آئی اے برداشت کررہاہے،پی آئی اے جو کبھی ایک منافع بخش ادارہ ہوا کرتا تھا اسے نااہل حکمرانوں نے تباہ وبرباد کرکے رکھ دیا ہے۔پی آئی اے میں ایسے لوگوں کو بھرتی کیاگیاجن کی  ڈگریاں جعلی تھیں اس سے نہ صرف میرٹ کاخون ہوا بلکہ اس نے قومی ادارے کی ساکھ کو تاریخ ساز نقصان سے دوچار کیاہے ،جو لوگ اس وقت پی آئی اے پر بوجھ بنے ہوئے ہیں وہ سب کے سب حکمرانوں کے سفارشی یا قریبی رشتے دار ہیں ،ان خیالات کااظہارانہوںنے ڈیفنس آفس میں تاجر الائنس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سینئروائس چیئرمین حمیدالدین جنرل سیکرٹری، معراج احمدخان، خورشید عالم ،سہل افضل لیگل ایڈوائزر،عامرضیاء اور دیگر بھی موجود تھے ۔انہوںنے کہاکہ 2017میں پی آئی اے میں 43ارب65کروڑ کے خسارے کے ذمہ دار بھی یہ ہی لوگ ہیں جو ہر گزرتے ہوئے سال میں اس قوم کو اربوں روپے کا چونا لگا کر فرار ہوجاتے ہیں،اگرپی آئی اے کی بربادی کے ذمہ داروں کا تعین نہ کیا گیا تو یہ لوگ ملک کے تمام ادارو ں کا بیڑہ غرق کرکے ہی دم لینگے۔

مزیدخبریں