کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد میاں محمد نواز شریف واحد رہنما ہیں جن کی قیادت میں پاکستان کے ہرحصے میں یکساں ترقی ہوئی۔ قومی مفادات کے منصوبے تکمیل کو پہنچے، ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہوا اور معیشت تاریخ میں پہلی بار عالمی معاشی طاقتوں کے ہم پلہ آن پہنچی ہے۔ میاں محمد نواز شریف پر انگلیاں اٹھانے وا لے قو م کو تین دہائیوں میں ایک ایسا لیڈر نہیں دے سکے جو مشرق سے مگرب اور شمال سے جنوب تک پاکستان کے ہر شہری کا محبوب رہنما کہلا سکے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) بلا شبہ ماضی میںسیاست کے انتہائی کٹھن امتحانات سے گذری ہے اور موجودہ حالات میں بھی ملک کے کونے کونے میں احتساب کے سوا نیزے پر صرف پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی کی قیادت ہے لیکن ہمیں فخر ہے کہ کہ ہم پاک وطن سے عشق کرنے والوں کی جماعت ہیں جن کا جینا مرنا وطن کے لئے ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پر غداری کی تہمت لگانے والے قوم کے ساتھ جھوٹ اور فراڈ کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔