وزیراعظم نے فاٹا میں نوجوانوں کیلئے فنی تربیتی ادارے کا افتتاح کر دیا

May 29, 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فاٹا میں نوجوانوں کی صلاحیت بہتر بنانے کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ اس منصوبے کے لئے اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے دفتر نے بھی تعاون فراہم کیا ہے۔ منصوبے پر فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی فوج کے تعاون سے عملدرآمد کرے گی۔ اس منصوبے کے تحت فاٹا میں دہشت گردی سے متاثرہ 100 نوجوانوں کو ووکیشنل تربیت دی جائے گی۔ ان میں لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ 20 فیصد نشستیں ایف آر کوہاٹ اور 10 فیصد نشستیں ایف آر پشاور سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لئے مختص ہوں گی۔ نوجوانوں کو موبائل کی مرمت‘ آٹو کیڈ‘ کمپیوٹر‘ الیکٹریشن کی تربیت دی جائیگی۔
وزیراعظم افتتاح

مزیدخبریں