رمضان المبارک پرنور سعادتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے: شبیر احمد شفیع

May 29, 2018

لاہور (پ ر) سجادہ نشین صاحبزادہ الحاج حضرت شبیر احمد شفیع نے کہا کہ رمضان المبارک کی پرنور سعادتوں کو زیادہ سے زیادہ سمیٹنا چاہئے اور نیکیاں بڑھ چڑھ کر کرنی چاہئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ والوں نے اپنی تمام تر زندگی اور اوڑھنا بچھونا ذکر خداوندی اور شریعت مطاہرہ پر گامزن رہ کر گزاری ہے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں روزانہ سنت نبی کے مطابق افطاری کروائی جاتی ہے اور پھر باقاعدہ جماعت کے ساتھ نماز ادا کرکے محفل ذکر سجائی جاتی ہے۔

مزیدخبریں