شریف خاندان نے مسائل حل کرنیکی بجائے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی: بیگم چودھری سرور

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف خواتین ونگ کی مرکزی رہنما بیگم چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ 2018 ء کے انتخابات میں خواتین کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے خواتین کسی بھی مصلحت کا شکار نہ ہوں کیونکہ شریف خاندان 37 سالوں سے اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں اور اس کے بدلے میں عوام کو اس خاندان نے کیا دیا ہے وہ بھی عوام کے سامنے ہے غریب عوام کو نہ تو صحت اور نہ ہی تعلیم کی سہولیات مل رہی ہیں 2013 ء سے پہلے اور آج کے پاکستان میں کوئی فرق نہ ہے بحران اور مسائل آج بھی قوم کا مقدر بنے ہوئے ہیں صرف قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی ہے۔ تحریک انصاف اقتدار میںآکر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیساتھ ساتھ خواتین کے حقوق کے تحفظ کو اولیت دیگی ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ پی پی 139 کے امیدوار چودھری اشفاق احمد ورک کی طرف سے آفرین ویلفیئر ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ہائوسنگ کالونی میں تقریب تقسیم انعامات اور اسناد کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چودھری اشفاق احمد ورک ، رائے فائزہ لیاقت ، انعم شہزادی افضل شیر چیمہ ، ماجد سلہری ودیگرنے بھی خطاب کیا بیگم چودھری محمد سرورکی طرف سے بذریعہ قرعہ اندازی ایک عمرہ کا ٹکٹ اور آفرین ویلفیئر سوسائٹی کیلئے 50ہزار روپے کا عطیہ بھی دیا اور سینکڑوں خواتین میں گفٹ پیک بھی تقسیم کئے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن