مسلم لیگ ن نے ملک کوایٹمی کے بعد معاشی طاقت بنادیا: طارق گلزار

مانانوالہ ( نامہ نگار)مسلم لیگ ن مانانوالہ کے راہنماء ڈاکٹر طارق گلزار ملک نے کہا ہے کہ 28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے نا مساعد حالات اور عالمی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اور پاکستان کے کروڑوں عوام کے جذبات و امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے دشمن کے مقابلہ میں ایٹمی دھماکے کر کے وطن عزیز کو ہمیشہ کے لیے نا قابل تسخیر بنا دیا۔ موجودہ حکومت نے ملک کو ایٹمی طاقت کے بعد خطے میں ایک معاشی طاقت بھی بنا دیا ہے اور عوامی مینڈیٹ کی توہین کرنے والے شر پسند عناصر کو منہ کی کھانا پڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن