نگراںوزیراعظم کس کی چوائس ہے، نئی بحث چھڑگئی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)نگراں وزیراعظم کے انتخاب کے بعدملک کے سیاسی حلقوںمیں یہ بحث ہورہی ہے کہ نگراں وزیراعظم کس کی چوائس ہے۔ ان حلقوں کے مطابق ناصر الملک کم از کم وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اوراپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی پسند نہیں اور ان کے نام کی منظوری نواز شریف اور آصف علی زرداری نے دی ہے یہ ہی موجودہ جمہوری نظام کی سب سے بڑی خرابی ہے کہ جمہوریت میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کواتنا اختیار نہیں کہ وہ نگراں وزیراعظم یا نگراں وزرائے اعلیٰ کا انتخاب کرسکیں۔ ملک میں ایک نہیں سارے پس پردہ کردار ختم ہونے چاہئیں چاہے وہ سیاسی ہوں یا غیر سیاسی۔ یہ ریت جمہوریت سے متصادم ہے کہ کسی کرسی پر کوئی بیٹھے اور فیصلے پس پردہ کردار کریں۔

ای پیپر دی نیشن