الجزیرہ کرکٹ کرپشن دستاویزی فلم،سری لنکا نے ملوث افراد معطل کردئیے

کولمبو(آئی این پی)سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کرکٹ میں کرپشن کی الجزیرہ کی دستاویزی فلم میں ٹیسٹ میچ کے نتائج تبدیل کرنے کیلئے پچ ٹمپر کرنے والے اپنے ملک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اور پچ بنانے والے کو معطل کردیا ہے جبکہ سری لنکن پولیس نے مبینہ دستاویزی فلم میں سامنے آنے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ الجزیرہ کی کرکٹ میں کرپشن کے حوالے دستاویزی فلم میں سامنے آنے والوں گالے کے بین الاقوامی اسٹیڈیم کی پچ بنانے والے اور ایک کھلاڑی کو اتوارکو معطل کردیا گیاہے۔بورڈ نے واقعہ کی ایف آئی آر بھی پولیس کو درج کروادی ہیجس نے دوہا سے تعلق رکھنے والے نیوز چینل کی جانب سے بے نقاب کے گئیاسکینڈل کی تحقیقات شروع کردیں ہیں۔بورڈ کاکہناہے کہ اس نیمذکورہ واقعہ میں شامل افراد کو فوری طور پر معطل کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کی تحقیقات آئی سی سی بھی کررہاہے۔آئی سی سی نے ہفتے کو کہا تھا کہ وہ الزامات کی تحقیقات کررہا ہے جس میں دو سری لنکن اور ایک سابق بھارتی کھلاڑی شامل ہے اور زوردیا کہ اس کی تحقیقات میں تمام ثبوت اورمتعلقہ مواد شیئر کیاجائے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ اس نے مسئلے کا جائزہ لینے کیلیے تین رکنی پینل مقررکردیا ہے جوکہ مستقبل میں سری لنکامیں ہونے والے مقابلوں میں کرپشن روکنے کیلیے سفارشات بھی تیارکرے گا۔

ای پیپر دی نیشن