برطانیہ بریگزٹ کے معاملہ میں تاخیری حربوں کے استعمال سے باز رہے: یورپی یونین

May 29, 2018

برسلز (اے پی پی) یورپی یونین نے بریگزٹ میں تاخیری حربوں کے استعمال پر برطانوی حکومت کو سخت وارننگ دی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بریگزٹ مذاکرات میں شریک یورپی یونین کے اعلی مذاکرات کار میشل بارنیا نے برطانوی حکومت سے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین سے علیحدگی کے معاملے میں تاخیری حربوں کے استعمال سے باز رہے۔برطانوی حکام کو یہ سمجھنا چاہیے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد برطانیہ کو بہت سی سہولتوں سے محروم ہونا پڑے گا۔ یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان بہت سے معاملات پر ابہام پایا جاتا ہے اور ہم اس سلسلے میں مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا عمل مارچ 2019ء تک مکمل ہو جانا چاہیے۔

مزیدخبریں