کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے نبی پوسٹ/مکران پلازہ کے قریب سنگھانیسار کے آئل ڈپو کے جنریٹر میں اسپارکنگ کی وجہ سے ڈپو میں آگ بھڑک اُٹھی۔پاک بحریہ ، ہیڈ کوارٹرز مکران اسکائوٹس اور تربت کی مقامی انتظامیہ کے فائرٹینڈرز نے آگ پر قابو پا کر اسے بجھا دیا۔تربت کی ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر پاک بحریہ کی یونٹ پی این ایس صدیق نے فوری طور پر فائر فائنٹنگ ٹیم بشمول فائر ٹینڈر کوجائے حادثہ کی طرف روانہ کیا۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاک بحریہ کے تعاون (بالخصوص تیل میں لگنے والی آگ بجھانے کی خصوصی گیس کے استعمال) کے بغیر آگ پر قابو نہیں پایا جا سکتا تھا ۔ آگ آئل کے قریبی ڈپو تک پھیل سکتی تھی جو ہولناک تباہی کا باعث بھی بن سکتی تھی۔