سابق زمبابوین صدر رابرٹ موگابے خزانے کو 15 ارب ڈالر نقصان کیس میں بیان ریکارڈ کرانے پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے

ہرارے (اے ایف پی) زمبابوے پر 37 سال اقتدار کے مزلے لوٹنے والے 94 سالہ سابق صدر رابرٹ موگابے ہیروں کی کانکنی انڈسٹری میں کرپشن کے باعث خزانے کو 15 ارب ڈالر نقصان پہنچنے پر پارلیمانی کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پیش نہ ہوئے۔ رابرٹ موگابے کو کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر وجوہات بتانا تھیں جن کے باعث سرکاری خزانے کو ان کے دور اقتدار میں کرپشن کے ذریعے 15 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا۔ کمیٹی ارکان نے میڈیا سے گفتگو کرتے بتایا سابق صدر کو ہیروں کی کانکنی کمیٹی کے سربراہ اور ایک رکن پارلیمنٹ کی طرف سے لکھے خط پر کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے بلایا گیا۔ وہ پیش نہ ہوئے جس پر انکا بیان کمیٹی انکی رہائش گاہ پر جاکر ریکارڈ کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن