روم (آن لائن) اٹلی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے رہنما نے وزیرخزانہ کے انتخاب کے معاملے میں ویٹو کرنے پر صدر کے مواخذے کا مطالبہ کیاہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبول ترین سیاسی جماعت فائیو سٹار پارٹی کے لوئیگی ڈیمایو نے کہا ہے کہ سرجیوماٹریلا نیادارہ جاتی بحران پیدا کیا ہے۔صدر ماٹریلا کی طرف سے یورپ پر تنقید کرنے والے امیدوارساووناپاؤلو کو مسترد کئے جانے کے بعد نامزد وزیراعظم گییوسیپے کونٹے کی طرف سے حکومت کی تشکیل کیلئے کی جانے والی کوششوں کو اتوار کے روز شدید نقصان پہنچا ہے۔ اٹلی میں مارچ میں ہونے والے انتخابات کے بعد سے کوئی حکومت نہیں ہے کیونکہ کوئی بھی سیاسی گروپ اکثریت ثابت نہیں کرسکا۔
اٹلی: سب سے بڑی سیاسی جماعت کے رہنما کا صدر کے مواخذے کا مطالبہ
May 29, 2018