لاہور چڑیا گھر میں پرندوں، جانوروں کے پنجروں میں شاور نصب کر دیئے گئے

May 29, 2018

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ملک میں بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں پڑنے والی شدید گرمی کے باعث لاہور چڑیا گھر انتظامیہ نے جانوروں اور پرندوں کو گرمی سے محفوظ رکھنے کیلئے ان پنجروں میں پانی کے شاور لگا دیئے ہیں اس سلسلہ میں تجرباتی طور پر امریکن اونٹ کے کھلے پنجرے میںپلاسٹک کے پائپ کی مدد سے ایسے شاور لگائے گئے ہیں جن سے پانی ہلکی پھوار کی صورت نکلتا ہے اونٹ پانی کی اس پھوار کے نیچے کھڑے ہوکر گرمی دور بھگاتے ہیں اسی طرح مسلسل پانی کی پھوار اور ہوا چلنے سے اس حصے میں درجہ حرارت بھی خاصا کم ہو جاتا ہے لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر حسن علی سکھیرا کے مطابق اگر کسی کمپنی سے مسٹ سسٹم نصب کروایا جائے تو اس پر خاصی لاگت آئے گی۔

مزیدخبریں