سابق اولمپئن زاہد شریف مالی حالات سے پریشان، ادھار مانگنے پر مجبور

May 29, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پانچ سال تک پاکستان ہاکی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے سابق اولمپئن زاہد شریف مالی حالات سے پریشان ہو کر ادھار مانگنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ سابق اولمپئن زاہد شریف چند ماہ قبل دل کے عارضہ کے باعث لاہور کے مقامی ہسپتال میں بھی زیر علاج رہے ہیں۔ ڈاکٹر کے مطابق زاہد شریف کا دل کمزور ہو چکا ہے انہیں کسی بھی قسم کا وزن اٹھانے اور سیڑھیاں چڑھنے سے منع کیا گیا ہے۔ زاہد شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین چار سال سے بے روزگار ہوں اور اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے ادھار رقم لیکر گزر اوقات کر رہا ہوں اب نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ دوستوں نے ادھار دینا بھی بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے میری مالی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں