فاٹا انضمام کاعمل ماہ رمضان میں انجام پا نا اللہ کا احسان ہے،اقبال ظفرجھگڑا

پشاور(بیورورپورٹ)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ پاکستان ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں معرض وجود میں آیاتھا اور فاٹا کو قومی دھارے میں لانے اورصوبہ میں انضمام کاعمل بھی ماہ رمضان کے مبارک مہینے میں انجام پایا جو اللہ کا احسان اورقبائلی عوام کی محرومیوں اورپسماندگی کاازالہ ہے وہ پیرکے روزگورنرہاؤس پشاورمیں فاٹاسے قومی اسمبلی کے رکن حاجی شاہ جی گل سے ملاقات کررہے تھے گورنرنے کہاکہ فاٹا انضمام ملکی وقومی تاریخ کاایک سنہری باب ہے جس کیلئے پوری قوم باالعموم اورفاٹا کے قبائلی عوام بالخصوص مبارکباد کے مستحق ہیں انہوںنے کہاکہ انضمام سے قبائلی علاقوں میں ترقی کانیادور شروع ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن