لاہور (کامرس رپورٹر ) ایف بی آر نے اداکارائوں کے ٹیکس معاملات کی تحقیقات تیز کرتے ہوئے اداکارہ نرگس کی سفری معلومات حاصل کرنے کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا، اداکارہ نور کی جانب سے اثاثہ جات، بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر ان کے خلاف یک طرفہ کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے اداکارائوں کے ٹیکس معاملات کی تحقیقات تیز کرتے ہوئے اداکارہ نرگس کی سفری معلومات حاصل کرنے کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا جبکہ ایف بی آر نے اداکارہ سے سال 2016 کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نرگس کا سال 2016 کا انکم ٹیکس آڈٹ کیا جارہا ہے۔ اداکارہ نور کو ایف بی آر نے اپنے اثاثہ جات ، بنک اکاونٹس کی تفصیلات جمع کروانے کیلئے 28مئی کی مہلت دی تھی، ڈیڈ لائن گزر گئی لیکن فلمسٹار نور نے ایف بی آر کو جواب جمع نہ کرایا جس پر ایف بی آر نے اداکارہ کے خلاف یک طرفہ کارروائی کربنے پر غور شروع کردیا۔ ایف بی آر نے ماڈل و اداکارہ نور کا سال 2013 , 2014کا آڈٹ شروع کر رکھا ہے۔