ملتان(نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ، سیکرٹری انفارمیشن پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب شوکت محمود بسرا، ممبر فیڈرل کونسل عبدالقادر شاھین، صدر پیپلزپارٹی ملتان سٹی ملک نسیم حسین لابر، جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی ملتان ضلع راؤ ساجد علی، جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی ملتان سٹی اے ڈی خان بلوچ، سٹی سیکرٹری انفارمیشن ریاض رضا، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری یاسین، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ انچارج میڈیا سیل ملتان سٹی خواجہ عمران، ترجمان پیپلزپارٹی ملتان سٹی ملک وحیدالحسن بھٹہ جانباز، نائب صدور ملتان سٹی ملک الطاف وینس، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملتان سٹی حاجی امین ساجد نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا سہرا پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے اور پاکستان میں میزائل ٹیکنالوجی لانے والی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو ہیں پیپلزپارٹی کے مخالفین کے پاس الزام تراشی اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چل رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ عنقریب ایسا منشور پیش کرنے والے ہیں جو کہ صحیح معنوں میں عوامی منشور ہو گا پیپلزپارٹی کا منشور ہر طبقہ فکر کے مسائل کا حل ہو گاجولائی میں ہونے والے الیکشن میں پیپلزپارٹی عوام کی طاقت سے اقتدار میں آ کر ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کے سفر پر گامزن کرے گی جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی ختم ہو چکی ہے انکے لئے بہتر ہے کہ احمقوں کی جنت سے باہر نکل آئیں جنوبی پنجاب کی عوام اب نام نہاد صوبہ محاذ سمیت پی ٹی آئی اور ن لیگ کی ڈرامہ بازی سمجھ چکی ہے اور جان چکی ہے کہ پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو کہ جنوبی پنجاب کو علیحدہ شناخت بھی دے سکتی ہے اس خطہ کی محرومیوں کا خاتمہ بھی کر سکتی ہے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے ہر صوبائی و قومی حلقہ سے الیکشن لڑے گی اور اس کیلئے بہت جلد امیدوراں کا اعلان کر دیا جائے گا۔