ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال میں غریبوں کیلئے ادویہ ناپید، سفارشیوں کو ملنے لگیں

خانیوال ( نمائندہ نوائے وقت ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں چیک اپ کیلئے آنے والے درجنوں مریضوں نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے لکھی گئی ادویات ہسپتال کی ڈسپنسری سے انہیں فراہم نہیں کی جاتیں جبکہ سفارشی اور جاننے والوں کو تمام ادویات فراہم کی جارہی ہیں جس کے باعث غریب عوام کا بر ی طرح استحصال ہورہا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال کی ڈسپنسری میں موجود عملہ ادویات نہ ہونے کا کہہ دیتا ہے جس کے باعث غریب عوام کو بازار سے مہنگی ادویات خریدنی پڑتی ہیں ۔ جبکہ اس حوالے سے مختلف ڈاکٹروں سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم مریضوں کو صرف وہی ادویات لکھ کر دیتے ہیں جو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں موجود ہیں اور ایسی کوئی دوائی نہیں لکھ کر دی جاتی جوکہ ہسپتال میں موجود نہ ہو ۔ عوامی سماجی حلقوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن