’’عالمی ماحولیاتی تبدیلیاں‘‘ شملہ کے پہاڑی چشمے خشک، پانی کی شدید قلت، لوگوں کے مظاہر ے

لاہور (نیوز ڈیسک) عالمی درجہ حرارت میں اضافے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات بھارت کے مختلف حصوں پر ظاہر ہونے لگے، ملک کے معروف سیاحتی مقام شملہ میں 10روز سے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی۔ واٹر ٹینکوں کے ذریعے پانی شملہ دوسرے شہروں سے پہنچایا جانے لگا، ٹینکروں کے آگے برتن بوتلیں اٹھائے لوگوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں۔ بتایا گیا کہ درجہ حرارت میں اضافے، بارشوں میں نمایاں کمی سے شملہ کو پانی فراہم کرنے والے 2بڑے ذخیرے کوئی برانڈی اور اشونی خود خشک ہو گئے جبکہ پہاڑوں سے بہنے والے چشمے بھی سوکھ چکے، پانی کی قلت کے ستائے لوگوں نے جگہ جگہ دھرنے دینے اور مظاہرے کرنے شروع کر دئیے۔

ای پیپر دی نیشن