میٹھی عید کی تیاریاں شروع ، افطار کے بعدبازاروں میں رونقیں بڑھ گئیں

May 29, 2018

اسلام آباد )جنرل رپورٹر)رمضان المبارک کے دوسرے عشرہ کے آغاز کے ساتھ ہی عید کی تیاریاں شروع ہوگئی بالخصوص بچے اور خواتین اپنے لئے خوبصورت لباس، جوتے، کاسمیٹکس اور عید کی دیگر خریداری کے لئے افطاری کے اوقات کے بعد بازاروں میں مصروف نظر آنے لگے ہیں، خریداری کیلئے آبپارہ بازار آئی ایک خاتون خریدار نے کہا اس مہنگائی کے دور میں جہاں اپنے لئے روزمرہ استعمال کی ضرورت کی اشیاء خریدنا بھی مشکل ہو رہا ہے وہ اپنی بچائی ہوئی رقم کے ساتھ اپنے بچوں کے ساتھ خریداری کیلئے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا بلا شبہ عید خوشیوں کا دن ہوتا ہے اور اس میں بچوں کی بڑی دلچسپی ہوتی ہے۔ میں ان کی خوشیوں کو پورا کرنے کے لئے یہاں آئی ہوں تاہم ابھی سے دکانداروں نے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے اور سوچ بچار کے بعد خریداری کر رہی ہیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف بازاروں میں عید کے اسٹالز سجنا شروع ہو گئے ہیں جہاں بچوں اور بڑوں کے کپڑے فروخت کے لئے لگائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں