اسلام آباد(جنرل رپورٹر) جماعت اسلامی میں مخصوص سازشی ٹولہ سرگرم ہے جس کے تحت انہیں معطل کردیاگیا، معطل کرنے کے بعد تحقیقات کے لئے مرکز مجلس عاملہ سمیت ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کی رپورٹ2ماہ 10دس دن گزرنے کے باوجودابھی تک منظر عام پر نہیں لائی گئی ،ان خیالات کا اظہار سابق امیر جماعت ا سلامی آباد ریجن زیبرفاروق خان نے پیرکے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ،انہوں نے الزام لگایا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی اس سازی ٹولے کا حصہ ہے، پارٹی میں اب جمہوری روایا ت کی نفی ہورہی ہیںجس بناء پر آئندہ انتخابا ت میں آزاد امید وار کی حیثیت سے انتخابا ت میں حصہ لونگا،انہوں نے جماعت اسلامی کی رکنیت سے استعفٰی دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی میں مخصو ص سازشی ٹولے کی وضع کردہ پالیسیاں اور فیصلے چلتے ہیں اور مجھے بھی بغیر کسی وجہ کے معطل کردیا گیا تھا۔ تحفظات دور کرنے کے لئے مرکز مجلس عاملہ کو درخواست لکھی درخواست کے بعد کمیٹی تشکیل دی گئی تھی لیکن بد قسمتی سے 2مادہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجو د معطلی کی رپورٹ سامنے نہیں لائی گئی، جماعت اسلامی کے باقی عہدیداروں کا کہنا تھاکہ زیبر فاروق خان کو غیر دستوری طریقے سے معطل کردیا گیاہے اور کمیٹی تشکیل دینے کے بعد حقائق کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔زیبر خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آزاد امید وار کی حیثیت سے NA-54سے الیکشن لڑوں گا کیونکہ عدل و انصاف کی دعویدار اپنی ہی جماعت میں عدل انصاف قائم نہیں کرسکی،جماعت اسلامی کے امیدواروں میں سفیان عباسی، خالد محمود بھٹی، شفیق عباسی،جماعت اسلامی یوتھ چوہدری طارق گجرسمیت کارکنا ن کی کثیر تعدا د نے شرکت کیں۔ان کا کہناتھاکہ اگر ان کے تحفظات دور نہیں کئے گئے تومخصوص سازشی ٹولہ مزید سرگرم ہوسکتا ہے جو کہ جماعت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا،کارکنا ن کا کہناتھاکہ خاص کر پنجاب سے جماعت اسلامی کی قیادت پارٹی کو نقصان پہنچارہے ہیں