نوازشریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پرایف آئی اے سے رپورٹ طلب

May 29, 2018 | 19:56

ویب ڈیسک

لاہورکی سیشن عدالت کےجج سیف اللہ ہنجرانےاسدکھرل کی درخواست پر سماعت کی. درخواست گزارکےوکیل نےعدالت مین موقف اختیارکیاکہ نوازشریف کا سرل المیڈاکودیاگیاانٹرویوبغاوت کےزمرےمیں آتا ہے. انہوں نے نوازشریف کے انٹرویو کے سکرین شاٹس عدالت میں پیش کئے اور کہا کہ حکومت نے متنازعہ انٹرویوکے باوجود نوازشریف کےخلاف کاروائی کے لئےاقدامات نہیں کئے. سابق وزیر اعظم نواز شریف نے متنازعہ انٹرویو دے کر ملکی سالمیت  کو داؤ پر لگایا،نوازشریف نےمتنازعہ انٹرویو کے ذریعے قومی راز آشکارکئےاور آئین کے آرٹیکل چار کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے.انہوں نے استدعا کی کہ متنازعہ انٹرویو دینے پر نوازشریف کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت غداری کی کاروائی کی جائے.عدالتی حکم کے باوجود ڈی جی ایف آئی اے نے آج بھی اپنی رپورٹ جمع نہ کروائی،عدالت نے ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 جون تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں