پاک دھرتی سےدہشتگردی کےخاتمے کیلئےپاک فوج کا کردار سنہری حروف سےلکھاجائےگا:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب نے شمالی وزیرستان میں 7 ڈویژن ہیڈ کوارٹراورپاک افغان سرحد کا دورہ کیا۔انھوں نے 7ڈویژن ہیڈ کوارٹرمیں شہداء کی یادگارپرپھولوں کی چادرچڑھائی۔جنرل آفیسر کمانڈنگ 7ڈویژن میجرجنرل اظہرعباسی نے شبہازشریف کوسرحد کی سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے شہدا کی عظیم قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا،،وزیراعلیٰ پنجاب نے پاک افغان سرحد کے علاقے کیٹون اوریونس خان سپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پرشہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پرباڑلگانے سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔باڑلگانے کیلئے پنجاب حکومت نے پہلے بھی تعاون کیا آئندہ بھی کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے افسروں اورجوانوں کی عظیم قربانیوں کی اقوام عالم میں کوئی دوسری مثال موجود نہیں ۔جوتاریخی کارنامہ آپ نے پاکستان کیلئے سرانجام دیا ہے قوم کبھی فراموش نہیں کرسکے گی۔پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن