عام انتخابات کے لیے پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے کام شروع کردیا۔پہلے مرحلے میں گوجرانولہ،فیصل آباد اورلاہورڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے۔قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں سرپرائزدے گی،پنجاب میں بھرپوراندازمیں الیکشن لڑیں گے۔قمرالزماں کائرہ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے بیان پرتحفظات کا اظہاربھی کردیا۔ انھوں نے کہا کہ نگران حکومتوں کا کرداراور اختیارات محدود ہیں،الیکشن کمیشن بااختیارہے۔قمرزمان کائرہ نے عمران خان کوبھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اسد درانی کے خلاف تحقیقات کا آغازخوش آئند ہے،بڑے عہدوں پرفائزلوگ ملکی رازافشا نہیں کرسکتے۔انھوں نے کہا کہ مریم نوازکا خاندان پروٹوکول میں پیشیاں بھگت رہا ہے،بے نظیربھٹونے تو جیلوں میں قید وبند کی صعبتیں برداشت کیں۔
الیکشن کمیشن بتائے کونسی قوتیں انتخابات میں تاخیرچاہتی ہیں،عمران خان جن کوکرپٹ کہتے تھے ان کواپنے گرد اکٹھا کرلیا: قمرزمان کائرہ
May 29, 2018 | 22:17