گینگ ریپ کیس، مبینہ متاثرہ لڑکی بیان سے منحرف ہوگئی

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)گزشتہ روز راولپنڈی پولیس ملازمین گینگ ریپ کیس کی سماعت علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوئی ، مبینہ متاثرہ لڑکی بیان سے منحرف اور دوبارہ بیان کے لئے عدالت میں درخواست دے دی ہے،لڑکی نے عدالت میں انکشاف کیا کہ میرے مجرم یہ تین پولیس اہلکار نہیں ہیں اور نہ ہی میں نے ان کو ابتدائی درخواست میں نامزد کیا تھا،لڑکی نے عدالت کے روبرو انکشاف کیا کہ مجھ پر کچھ ملازمین نے دبائو ڈالا تھا کہ ان تینوں ملازمین کے نام پرچہ کٹوائوں ،اور یہ بھی کہا کہ مجھ پر این جی اوز کا مبینہ دبائو تھا ،متاثرہ لڑکی نے دفعہ 164 کا بیان دوبارہ ریکارڈ کروانے کے لئے عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...