معروف موسیقار نیاز احمد انتقال کر گئے

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف موسیقار نیاز احمد طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے نیاز احمد نے نصرت فتح علی خان کی منفرد آواز کے لیے ’’میرا انعام پاکستان‘‘ جیسا ملی نغمہ ترتیب دیا۔ میڈم نورجہاں کے لیے ’’نیناں تم چپ رہنا‘‘ جیسا گیت کمپوز کیا۔ جب مہدی حسن کی آواز اور نیاز احمد کے سنگیت کا ملن ہوا، ناقابل فراموش گیتوں نے جنم لیا۔ ان کے مشہور زمانہ البم ’’کہنا اْسے‘‘ کی موسیقی اْنھوں نے ہی ترتیب دی۔ عابدہ پروین کے لیے بھی دھنیں بنائیں۔ ’’اتنے بڑے جیون ساگر میں‘‘ جیسا ملی نغمہ کمپوز کیا، جسے الن فقیر نے اپنی آواز دی۔ ’’دیکھ تیرا کیا رنگ کر دیا‘‘، ’’یہ شام اور تیرا نام‘‘ اور ’’پاس آکر کوئی دیکھے‘‘ جیسے مشہور نغموں کی دھنیں بھی اْن ہی کی تخلیقی اپج کا نتیجہ ہیں، نیرنور، گل بہار بانو اور محمد یوسف سمیت پاکستان کے کئی معروف گلوکاروں نے اْن کے کمپوز کردہ گیت گائے۔

ای پیپر دی نیشن