لاہور(کلچرل رپورٹر) عید الفطر کے موقع پر پیش کئے جانے والے ڈرامے ’’مجھے رنگ دے ‘‘کی ریہرسل گزشتہ روز تماثیل تھیٹر میں شروع ہو گئی ۔ پروڈیوسر اور تھیٹر کے چیئرمین قیصر ثنا ء اللہ نے ڈرامے کی کاسٹ مکمل کرلی ہے جس میں اداکارہ صوبیہ خان ‘فیروزہ علی ‘نگار چودھری ‘تعبیر برال ‘قیصر پیا ‘طاہر نوشاد ‘عمران شوکی ‘سرفراز وکی اور گڈو کمال شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایک تفریحی اور شاندار ڈرامہ ہے جس میں عید کی خوشیاں بانٹی جائیں گی ۔