لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلش آل رائونڈر معین علی نے کہا ہے کہ عادل رشید ورلڈ کپ میں ٹیم کا اہم ہتھیار ثابت ہوں گے۔اس ورلڈ کپ میں سپنرز کا کردار بہت اہم ہو گا اسلئے میں سمجھتا ہوں عادل رشید ٹیم کا اہم ہتھیار ثابت ہوں گے۔ ہماری ٹیم متوازن اور مضبوط سکواڈ پر مشتمل ہے اور ہماری ٹیم کے پاس اس بار اپنی سرزمین پر ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کا سنہری موقع ہے، بلاشبہ دیگر ٹیمیں بھی سخت ہیں اسلئے عالمی ٹائٹل جیتنے کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔ بطور آل رائونڈر کوشش ہو گی کہ گیند اور بلے کے ساتھ عمدہ کھیل پیش کر کے ٹیم کو کامیابیاں دلانے میں کردار ادا کروں اور مقصد کے حصول کیلئے خوب جان لڑائوں گا۔