لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ایمرجنسی کانگرس اجلاس کا انعقاد ‘ صدر پاکستان فٹ بال فیڈریشن انجینئر اشفاق حسین‘ نائب صدر ایم این اے ملک محمدعامر ڈوگر‘ نائب صدر ظاہر علی شاہ‘ صدر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن اور نائب صدر پاکستان فٹ بال فیڈریشن سردارنوید حیدرخان سمیت کانگرس رکن فرزانہ روف‘ چوہدری فقیر‘محمدنعمان‘ محمد سلیم‘ محمد سلیم‘ لیفٹیننٹ کرنل (ر) راجہ آصف مہدی(‘طارق محمود‘بشارت علی ‘طاہرہ سلیم ‘کیپٹن ناصر محمود‘قاضی محمد آصف اور تصورعزیزنے شرکت کی۔ اجلاس میں فیفا اور اے ایف سی وفد کی پاکستان آمد اور ملاقات سمیت سابق صدر پی ایف ایف فیصل صالح حیات کی مالی بے ضابطگیوں کے معاملات بارے گفتگو ہوئی۔ اجلاس کے شرکا نے سابق صدر فیصل صالح حیات کے وکلا کو اے ایف سی کی جانب سے خلاف قانون مبینہ فنڈنگ سمیت فیفا کو حقائق کے منافی گمراہ رکھنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ کانگرس ارکان نے سابق صدر فیصل صالح حیات کی بیضابطگیوں سمیت دیگر معاملات کو میڈیا سمیت فیفا اے ایف سی وفد کے سامنے بھرپور اندازسے پیش کرنے پر اتفاق کیاگیا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کا اجلاس ‘فیصل صالح حیات کی بے ضابطگیوں پر بحث
May 29, 2019