رائے ونڈ (نامہ نگار)مسلم لیگی رہنما ء سردار محمد صدیق نمبردار نے کہا کہ ملک کو ناقابل تسخیر بنانے پر قائد مسلم لیگ نون میاں نواز شریف جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں، نون لیگ کے دور میں ہونے والے ایٹمی دھماکے میں امن کا باعث بنے، موجودہ جعلی حکومت اور وزیر اعظم نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلا کر نئے انتخابات کے ذریعے میاں نواز شریف کو اقتدار میں واپس لانا ہوگا۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ہی پاکستان معاشی طاقت بن سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے، نیب کا جیل میں قید میاں نوازشریف سے سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے جھوٹے الزامات پر بے بنیاد پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے، مہمان حکومت اتنا ہی ظلم کرے جتنا سہہ سکے، انہوں نے کہا کہ رمضان اور عید کا اعلان چاند دیکھ کر کرنا ہی شرعی طریقہ ہے۔
ملک کو ناقابل تسخیر بنانے پر نواز شریف جیل میں سزاکاٹ رہے ہیں:سردار صدیق نمبردار
May 29, 2019