پیرس بنانے کے دعویداروں نے شہریوں کومایوسی کی طرف دھکیل دیا:قدیر احمد محمد

May 29, 2019

ڈیرہ غازی خان(نمائندہ خصوصی) ایم پی اے مشیر حنیف پتافی کا حلقہ مسائلستان بن گیا ڈیرہ غازیخان سٹی جو ان کا حلقہ ہے کہ اس دوران مسائل بڑھ رہے ہیں۔ شہر کو پیرس بنانے کے دعویداروں نے شہریوں کو مایوسی کی طرف دھکیل دیا۔ شہر کی حالت زار پہلے سے بھی ابتر ہوگئی۔ ایم پی اے حنیف خان کے حلقہ کے ووٹرز قدیر احمد محمد عزیز اکبر اور فریدالدین نے بتایا کہ ان کی کالونیوں میں سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا حنیف پتافی کے پاس اصلاح و احوال کیلئے گئے تو انہوں یہ کہ کرانکار کردیا کہ مشیروں کا کام نالی گلی کا مسئلہ حل کرنا نہیں۔

مزیدخبریں