مناوا(اے پی پی) پیراگوئے میں دریا میں طغیانی کے باعث 70 ہزار افراد بے گھر ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیرا گوئے کا دریائے پیراگوئے جو ارجنٹائن کی سرحد کے قریب واقع ہے، میں طغیانی کے باعث اس کے کنارے ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے اس کے قریب مقیم بعض افراد کو ارجنٹائن میں پناہ لینا پڑی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دریا کے کناروں کے قریب رہائشی علاقوں میں بعض مقامات پر 23 فٹ تک پانی کھڑا ہو گیا ہے۔دریا میں طغیانی سے سب سے زیادہ متاثر مناوا نامی قصبہ ہوا ہے۔ مناوا کی رہائشی 39 سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں اس دریا میں طغیانی کے باعث تین بار بے گھر ہو چکی ہے اور ہر بار گھریلو سامان تباہ ہوجانے سے اسے بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔