کراچی (نوائے وقت نیوز )سندھ ہائیکورٹ میں اسپتالوں کی غفلت سے معصوم نشوہ سمیت دیگر ہلاکتوں کا معاملہ،کمیشن بھرپور کارروائی کررہا ہے،سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کارکردگی رپورٹ پیش کردی ۔سندھ ہائی کورٹ کیں پیش کی گئی رپورت میں کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن کیلئے اب تک 6 ہزار243 اسپتالوں نے درخواست دی،کمیشن نے 4 ہزار 726 اسپتالوں کو رجسٹریشن دی ،کمیشن نے صرف 36 اسپتالوں کی انسپیکشن کی،کمیشن کو 66 شکایتیں موصول ہوئیں،38 نمٹا دی گئیں ،عدالت نے فریقین کو کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لے کر جواب دینے کی ہدایت کردی،سندھ ہائی کورت میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی غفلت سے غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ اسپتالوں اور کلینکس کی تعداد بڑھ رہی ہے،کمیشن نے نشوہ کیس میں بھی غفلت کا مظاہرہ کیا۔