کلر سیداں(نامہ نگار)سمند رپار کے معروف پاکستانی کاروباری اور سیاسی سماجی رہنما شعیب الطاف نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کر تے ہوئے انہیں من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے ،انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی دھائیوں سے بیرون ملک اپنا کاروبار کرتے ہیں پاکستان میں بھی سیاسی سماجی معاملات میں بڑ چڑھ کرحصہ لیتے ہیں گزشتہ دنوں مسماۃ سائرہ بانو نے ان کے خلاف تھانے میں جو درخواست دی اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں وہ قطعی طور پر بے بنیاد من گھڑت اور لغو ہے اور اس کا مقصد میری کاروباری اور سیاسی سماجی شخصیت کو نقصان پہچانے کے سوا کچھ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات گھریلو معاملات میں اختلافات سنگین ہو جاتے ہیں مگر یہاں جو الزامات عائد کیے گئے وہ انتہائی مایوس کن اور خلاف حقیقت ہیں جن کا مقصد صرف میری ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے ۔