کوٹلی ستیاں (نامہ نگار)پی ٹی ئی کوٹلی ستیاں کے رہنما و ایڈوائزر برائے ٹورازم فیصل آمین ستی و چیئرمین پریس کلب کوٹلی ستیاں رسالت علی چشتی نے چئیرلفٹ پتریاٹہ کے متاثرین کھوکھا سے ایک خصوصی ملاقات کی جس میں منیجر چئیر لفٹ پتریاٹہ نیو مری محسن افضل خان کی غریب دشمن پالیسیوں کے بارے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ آفیسر سینکڑوں غریب کھوکھا بانوں کو بے روز گار کرنے کے درپے ہے منیجر چئیر لفٹ پتریاٹہ نیو مری محسن افضل خان لفٹ کو ذاتی جاگیر سمجھ کر من مانیاں کر رہا ہے جس پر ایڈوائزر برائے ٹورازم فیصل آمین ستی نے کھوکھا بانوں کو یقین دلایا کہ ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور ظلم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ فیصل آمین ستی نے اس ظالم آفیسر کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرین کو یقین دلایا کہ منیجر محسن افضل کے خلاف انکوائری کروا کراس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کے لیے منسٹر ٹورازم راجہ یاسر سرفراز ، ڈی سی ٹورازم پنجاب، کمشنر و ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے علاوہ ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر لطاسب ستی کے ساتھ ملاقات کرینگے۔
چیئرلفٹ پتریاٹہ کے متاثرین کھوکھا بانوںکیساتھ زیادتی ناقابل برداشت ہے
May 29, 2019