کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان موجود ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 923 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ کو کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور 100 انڈیکس 923 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 873 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 49,291,180 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,140,609,779 بنتی ہے۔کاروبار کے دوران مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد سرمایہ کار بھی کافی متحرک ہیں اور بڑی تعداد میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او رچرڈ مورن کے مستعفیٰ ہونے کے اسٹاک پر مثبت اثرات نظر آ رہے ہیں اور ایک بار پھر سرمایہ کاروں کی دلچسپی نظر آ رہی ہے۔
گزشتہ روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں 748 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کی وجہی سے سرمایہ کاروں کو 98 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔